حکومت کا کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ غلط تھا:رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان

حکومت کا کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ غلط تھا:رہنما پی ...
حکومت کا کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ غلط تھا:رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نےکہا ہے کہ حکومت کا بھارتی جاسوسمعاملے پر عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ غلط تھا،وفاقی حکو مت کا بجٹ غریب مکاﺅ پروگرام ہے ‘ حکومت سے غربت ختم نہیں ہو رہی اس لئے غریب کو ختم کیا جا رہا ہے ‘ حکومت کا کلبھوشن کے ‘موجودہ حکومت سے چھٹکارے تک ملک کو لوڈ شیڈنگ سے نجات نہیں ملے گی.

سٹریٹ فائٹرکی ان کہی داستان، آخری قسط

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے گزشتہ 5 سال کے بجٹ میں جو کمی رہ گئی تھی وہ اس مرتبہ نکالی جائے گی۔ ہر وزیر کو ڈیوٹی دی گئی ہے کہ فلاح فلاں معاملے پر کام کرنے کی بجائے عوام کو بے وقوف بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک کو موجودہ حکومت سے چھٹکارا نہیں ملتا عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات نہیں ملے گی۔ کلبھوشن کے معاملے پر عالی عدالت میں جانے کی ضرورت ہی کیا تھی۔

’شادی کی خواہش لئے جب ودلہا پنڈال میں پہنچا تو ایک لڑکی درجنوں مردوں کے ساتھ آئی اور۔۔۔‘ایسا واقعہ کہ سب کی آنکھیں کھل جائیں

کلبھوشن یادیو دہشت گرد ہے معاملے پر عالمی عدالت کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بجٹ غریب مکاﺅ پروگرام ہے حکومت سے غربت ختم نہیں ہو رہی اس لئے غریب کو ختم کیا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -