عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے: پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراداد

عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے: پنجاب اسمبلی ...
عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے: پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں مذمتی قراداد جمع کرا دی ۔

کلبھوشن یادیو کیس ،حتمی فیصلہ آنے تک عالمی عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر عمل درآمد روکدیا، قونصلر رسائی دینے کا حکم
تفصیلات کے مطابق کلبھوشن کی پھانسی روکے جانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع کرادی ۔ قرارداداپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرداد کے متن میں کہا گیا کہ ہے کہ عالمی عدالت کافیصلہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ کیس میں عالمی عدالت انصاف کادائرہ اختیارمان لیناحماقت ہے۔ جبکہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا اعتراض مستردہوناحکومت کی سفارتی کمزوری ہے۔

مزید :

لاہور -