’میں ہیرا منڈی سے نہیں آئی اور نہ ہی میری۔۔۔‘وہ وقت جب فردوس عاشق اعوان نے کشمالہ طارق کے بارے میں انتہائی شرمناک بات کہہ دی

’میں ہیرا منڈی سے نہیں آئی اور نہ ہی میری۔۔۔‘وہ وقت جب فردوس عاشق اعوان نے ...
’میں ہیرا منڈی سے نہیں آئی اور نہ ہی میری۔۔۔‘وہ وقت جب فردوس عاشق اعوان نے کشمالہ طارق کے بارے میں انتہائی شرمناک بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد، لاہور(ویب ڈیسک)سیالکوٹ سے معروف سیاسی شخصیت ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوتیں ملنے کے بعد سے ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں اور شاید اسی وجہ سے ان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں اُنہوں نے ق لیگ سے رکن اسمبلی کشمالہ طارق پر شرمناک جملے کستے ہوئے کہاتھا کہ ’ میں ہیرا منڈی سے نہیں آئی اور نہ ہی کسی کے بیڈروم سے ، میراکیریئرایک جسم فروش عورت کے طورپر شروع نہیں ہوا اور مجھے اس بات کا فخر ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کشمالہ طارق کا کہناتھاکہ آج ایک ایسی خاتون ان سے استعفیٰ مانگ رہی ہے جس کا اپنا کیریئرہی مسلم لیگ ق سے شروع ہواجس پر فردوس عاشق اعوان کا کہناتھاکہ’ مجھے فخر ہے کہ اس وقت پارٹی چھوڑی جب لوگ مشرف کے قصیدے پڑرہے تھے اور نیب زدگان کو ق لیگ میں شامل کیا جارہاتھا۔ میں نے اس وقت چھوڑا جب وہ طاقت میں تھے ،میرے منہ سے کچھ سننے لگے ہیں ، فردوس عاشق کسی کے بیڈروم کے ذریعے نہیں آئی تھی ، شرم کرنی چاہیے ، یہاں آئی ہوں تو کسی کی بھیک کی نشست پر نہیں آئی ، الیکشن لڑکرآئی ہیں، اس وقت کے صدر کو ہرا کرآئی ہوں، میں جمہوریت سے مطمئن ہوں ‘۔
دال کی قیمت سے متعلق فردوس عاشق اعوان کے سوال پر کشمالہ طارق نے قیمت بتائی تو فردوس ایک مرتبہ پھر بھڑک اٹھیں اور کہاکہ انہیں کسی منتخب شدہ سٹور سے 128روپے فی کلوملتی ہوگی ،انہیں کوئی گفٹ کرتاہوگا، کئی چاہنے والے ہیں۔
شیریں مزاری نے ایسی گفتگو پر مداخلت کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کس لیول پر یہ ڈائیلاگ لے آئی ہیں ، الزامات لگارہی ہیں،ایک دوسری پر گندچھال رہی ہیں ،بیڈرومز کا ذکر ہورہاہے اوریہ آپ کی جمہوریت ہے جس پر فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ عوام کو سب پتہ ہے ، مجھے فخر ہے کہ میں نے لوگوں کی نمائندگی کی ۔ میں نے شخصیات کی نمائندگی نہیں کی۔
کس جماعت سے سیاسی کیریئرشروع کرنے سے متعلق شیریں مزاری کے ’معصومانہ‘ سوال پر ڈاکٹرفردوس عاشق نے کہاکہ ’میرے والد بھی پیپلزپارٹی میں تھے اور مجھے کم ازکم یہ پتہ ہے کہ اپنا سیاسی سفر ہیرا منڈی سے نہیں شروع کیا، میرا کیریئرایک جسم فروش کے طورپر شروع نہیں ہوااورمجھے اس بات کا فخر ہے ‘۔
بالآخر کشمالہ طارق بھی بولنے پرمجبور ہوگئیں اور کہاکہ ٹی وی پروگرام میں اس قسم کی بازاری گفتگو متعلقہ شخصیت کو بے نقاب کرتی ہے ، میں تو سمجھتی ہوں کہ عوام کو پتہ ہے کہ ان کی نمائندگی کون کررہاہے، میں اس قسم کی گندی گفتگو نہیں کرسکتی جیسی یہ کررہی ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -