اپوزیشن قومی مفاد کے معاملات پر سیاست نہ کرے، عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے گا: وزیر مملکت مریم اورنگزیب

اپوزیشن قومی مفاد کے معاملات پر سیاست نہ کرے، عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس ...
اپوزیشن قومی مفاد کے معاملات پر سیاست نہ کرے، عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے گا: وزیر مملکت مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن قومی مفاد کے معاملات پر سیاست کرنے سے باز رہے، عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت میں لڑنے کے لئے بھا رتی وکیل نے1روپیہ فیس لی:سشما سوراج
اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بہترین انداز میں کیس لڑا۔ پاکستان کی قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا۔ قومی سلامتی سے متعلق امور پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔ اپوزیشن سمیت سب کو قومی مفاد کے فیصلے پرمتحد ہوناچاہیے۔ عالمی عدالت انصاف نے ابھی فیصلہ جاری نہیں کیا ہے، کیس میں ابھی کسی کی ہار یا جیت کا فیصلہ نہیں ہوا۔ محض قیاس آرائیوں کی بنیاد پر ڈھنڈوار پیٹنے کی عادت ترک کرنی ہوگی۔عالمی عدالت میں بہترین وکیل کو چنا گیا، پاکستان کا مسئلہ ہے، ذمہ دارانہ رپورٹنگ ہونی چاہئے، بدقسمتی سے کچھ عناصر بھارت کی بولی بول رہے ہیں۔ 

مزید :

قومی -