شیر اگر درندہ ہے تو تیر سے بھی ڈنر نہیں کیا جاتا : رانا ثناءاللہ
لاہو(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے سابق صدر آصف علی زردرای کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیر اگر درندہ ہے تو تیر سے کون سا کھایا جاتا ہے؟
اپوزیشن قومی مفاد کے معاملات پر سیاست نہ کرے، عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے گا: وزیر مملکت مریم اورنگزیب
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس پر کچھ بھی ہو اصل فیصلہ عام انتخابات میں ہو گا، جے آئی ٹی زیادہ سے زیادہ ٹرائل کا کہہ سکتی ہے، یہ ایسا کیس نہیں کہ جس میں جے آئی ٹی کوئی فیصلہ دے سکے۔نیوز لیکس کا معاملہ حل ہونے پر عمران خان کی مایوسی کی وجہ بھی بتا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس کا معاملہ طے ہوا ہے لیکن عمران خان کا معاملہ طے نہیں ہوا، اس لئے وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب حکومت اور ن لیگی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنار ہے ہیں وہ قوم کو بتائیں کہ انہوں نے سندھ میں کون سی دودھ کی نہریں بہا دی ہیں۔