کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اس وقت تک ناکام ترین پالیسی ہے۔ سجن جندال اور نواز شریف کی ملاقات وزیر اعظم کے کردار پر ایک سوالیہ نشان ہے، ہو سکتا ہے عالمی عدالت انصاف میں میچ فکس ہو اور جندال نے نواز شریف کو اس حوالے سے سمجھا کر اعتماد میں لے لیا ہو۔
بھارتی ریاست آسام میں عجیب الخلقت بکری کی پیدائش، پوچا پاٹ بھی شروع ہوگئی
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف سےاسی قسم کے فیصلے کی امیدتھی۔ کلبھوشن دہشت گردی میں ملوث رہا جس کے واضح ثبوت ہیں۔ مودی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ نوازشریف بھارت جاتے ہیں لیکن کشمیری حریت رہنماؤں سے نہیں ملتے ۔ نوازشریف کے مودی سے جیسے تعلقات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔جس طرح جندال نے ملاقات کی اس سے ایساہی لگتاہے میچ فکس ہوگا۔ جندال کی پاکستان آمہ اورنوازشریف سےملاقات پرسوالیہ نشان ہے۔
بھارت ہمسایوں کواستعمال کرکے پاکستان کوغیرمستحکم کررہاہے۔ عالمی سطح پربتاناچاہیے تھاکہ دہشت گردی سے پاکستان کتنامتاثرہے۔ کلبھوشن ہمارے پاس موقع پرتھا،عالمی سطح پراٹھاناچاہیے تھا,نواشریف کی اقوام متحدہ کی تقریرمیں کلبھوشن کانام تک نہیں تھا۔ نریندرمودی کوجب موقع ملتاہے پاکستان مخالف زبان استعمال کرتاہے۔حکومت کی جانب سے فارن پالیسی پربھی کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔پاکستان کوجتناآج کمزورکیاگیاہے ماضی میں کبھی اتناکمزورنہیں رہا۔