بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی،شہر قائد کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن ، بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث کراچی کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔
قومی سلامتی سب سے مقدم ، کلبھوشن کیس میں بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا: خواجہ آصف
تفصیلات کے مطابق کراچی الیکٹرک کی ناکام منصوبہ بندی نے شہر قائد کے باسیوں کے امتحان کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز ہونے والے بریک ڈاﺅن کے بعد آج ایک بار پھر بن قاسم پارو پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی ہے۔ بریک ڈاﺅن کے باعث برنس روڈ، شاہ فیصل، ملیر اور نیو کراچی تاریکی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ پرانی سبزی منڈی، اولڈ سٹی ایریااور بفر زون میں بھی شہری بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔