موبائل پر وائی فائی کنیکٹ کرنے کے دوران پیش آنے والی سب سے بڑی مشکل گوگل نے حل کردی، ایسی شاندار سہولت متعارف کروادی کہ اب انٹرنیٹ چلانا کوئی مسئلہ ہی نہ رہا
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) کسی سے وائی فائی کا پاسورڈ لے کر اسے موبائل فون میں درج کرنا اتنا آسان کام نہیں جتنا بظاہر نظر آتا ہے۔ اکثر پاسورڈ کافی لمبے ہوتے ہیں اور ملتے جلتے اعداد کی وجہ سے غلطی کا امکان بھی رہتا ہے۔ اگر آپ کو بھی موبائل فون سے وائی فائی کنیکٹ کرنے میں اس مشکلات کا سامنا ہے تو آپکے لئے خوشخبری ہے کہ گوگل نے یہ مسئلہ حل کردیا ہے۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے ایک نیا فیچر ’گوگل لینز‘ متعارف کروایا ہے۔ا س فیچر کے زریعے آپ اپنے موبائل فون کے کیمرے کی مدد سے کسی بھی قسم کے امیج کی پہچان کرسکتے ہیں۔ گوگل I\O ڈویلپر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایا کہ کس طرح آپ سمارٹ فون کے کیمرے کو وائی فائی راﺅٹر کی پچھلی طرف لگے لیبل پر فوکس کرتے ہیں تو یہ خود بخود پاسپورڈ کو پڑھ کر آپ کے موبائل فون کو وائی فائی کے ساتھ کنیکٹ کردیتاہے۔
امریکی خفیہ ادارے کے ہیکنگ سافٹ وئیر چوری،90ممالک میں تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ ، پاکستان محفوظ
گوگل لینز اور بھی بہت سے کام کرسکتا ہے۔ مثال کے طور پر فون کے کیمرے کو کسی بھی پھول کی جانب کیجئے اور یہ اس کا نام اور قسم بتا دے گا۔ اسی طرح کسی بھی برینڈ کے متعلق آپ کو معلومات چاہئیں تو اس کے لوگو کی جانب کیمرہ کیجئے، گوگل لینز اس برینڈ کو پہچان کر اسکے متعلق آپ کو معلومات فراہم کردے گا۔ یہ نیا فیچر آنے والے دنوں کے دوران اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لئے گوگل اسسٹنٹ کی اپ ڈیٹ کے طور پر جاری کیا جائے گا۔