نوعمر لڑکے نے ماﺅنٹین ڈیو کے فوری بعد ایسی چیز پی لی کہ موقع پر ہی موت ہوگئی، ایسی کیا چیز تھی جو ہم اکثر پیتے ہیں؟ آپ بھی جانئے اور ایسا کبھی نہ کریں

نوعمر لڑکے نے ماﺅنٹین ڈیو کے فوری بعد ایسی چیز پی لی کہ موقع پر ہی موت ہوگئی، ...
نوعمر لڑکے نے ماﺅنٹین ڈیو کے فوری بعد ایسی چیز پی لی کہ موقع پر ہی موت ہوگئی، ایسی کیا چیز تھی جو ہم اکثر پیتے ہیں؟ آپ بھی جانئے اور ایسا کبھی نہ کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) انرجی ڈرنکس کا شوق آج کل کے زمانے میں بہت عام ہو گیا ہے۔ اگرچہ کم مقدار میں بھی ان کا استعمال نقصان دہ ہے لیکن زیادہ مقدار میں یا کیفین والے دیگر مشروبات کے ساتھ ملا کر استعمال کرنا تو بے حد خطرناک ہے۔ ایک امریکی لڑکے کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ مشروبات کس حد تک خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیوس ایلن نامی نوجوان نے 26 اپریل کے دن انرجی ڈرنک، ماﺅنٹین ڈیو اور اس کے بعد کافی پی تھی۔ یہ مشروبات پینے کے چند منٹ بعد وہ بے ہوش ہوگیا اور پھر کبھی ہوش میں نہ آسکا۔ رچ لینڈ کاﺅنٹی انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار گیری واٹس کا کہنا تھا کہ ان کی طلاع کے مطابق نوجوان ڈیوس انرجی مشروبات کی بڑی مقدار پینے کے 15منٹ بعد ہی بے ہوش ہوگیا تھا۔نوجوان کے والد شون کرائپ نے انرجی ڈرنکس کے نقصانات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ”میرے بیٹے کی موت کسی کار حادثے میں نہیں ہوئی بلکہ اسے انرجی ڈرنکس نے ہی مارا ہے۔“

12سالہ بچی کی کڈنی فیل ہوگئی تو ماں نے اپنی کڈنی عطیہ کرنے کا فیصلہ سنادیا، یہ سنتے ہی بیمار بچی نے سب سے پہلے گوگل پر جاکر کیا سرچ کیا؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی
یاد رہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ہدایات کے مطابق نوجوان افراد کو پورے دن میں 400 ملی گرام سے زائد کیفین کا استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔ کم عمر افراد کو تو اور بھی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کیفین کی اتنی مقدار کافی کے چار سے پانچ کپوں میں ہوتی ہے۔بازارمیں عام پائے جانے والے انرجی ڈرنک میں 240 ملی گرام تک کیفین ہوسکتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انرجی ڈرنکس کی زیادہ مقدار اے ارتھمیا (دل کی بے ترتیب دھڑکن) اور بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے سے دل کا دورہ پڑنے کا امکان بہت بڑھ جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -