مریم نواز نے پمز میں معمول کا چیک اپ کرایا ،مکمل صحت مند ہیں، شائع شدہ خبروں میں کوئی حقیقت نہیں :نجی خبر رساں ادارے کا دعویٰ
اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز پمز ہسپتال سے معمول کا چیک اپ کروایا جہاں ماہرڈاکٹرزنے انہیں مکمل صحت مند قراردیاہے۔
پمزذ رائع نے نجی خبر رساں ادارے ’’آن لائن ‘‘ کو بتایا ہے کہ مریم نواز کے چیک اپ کے حوالے سے جو خبریں شائع ہوئیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،محترمہ مریم نواز معمول کے مطابق اپنا چیک اپ کرواتی رہتی ہیں لیکن کچھ اخبارات نے اس کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔محترمہ مریم نواز گزشتہ روز پروٹوکول کے بغیر میڈیکل چیک اپ کیلئے پمز گئیں تھی جہاں ماہر ڈاکٹر ز کی ٹیم نے انکا معائنہ کیا اور انہیں مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔