بالی ووڈ کیٹ کترینہ کیف کی عمر کتنی ہے؟ اگر آپ 33 سال سمجھ رہے ہیں تو غلطی پر ہیں کیونکہ۔۔۔

May 18, 2017 | 10:28 PM

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ خواتین سے ان کی عمر نہیں پوچھنی چاہیے جبکہ خواتین بھی خصوصی طور پر اپنی عمر چھپانے میں ماہر سمجھی جاتی ہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کوئی عام خاتون ہے یا کوئی مشہور شخصیت ، لگ بھگ ہر خاتون ہی اپنی عمر چھپاتی ہے۔
کاسمو پولیٹن انڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ کا سہارا لیا ۔ بالی ووڈ انڈسٹری کے ابتدائی دنوں میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ سے جب ان کی عمر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب دیوار برلن گرائی گئی تو ان کی عمر 8 سال تھی۔ واضح رہے کہ دیوار برلن 9 نومبر 1989 کو گرائی گئی تھی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کترینہ کیف 1981 میں پیدا ہوئی تھیں اور اب وہ بھی 36 سال کی ہو چکی ہیں لیکن کترینہ کیف اپنی عمر 16جولائی 1983 سے کاﺅنٹ کرتی ہیں۔

’مجھے اپنی بیٹی کوڑے کی ٹوکری میں پڑی ہوئی ملی جسے کتوں نے۔۔۔‘ گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی نوجوان لڑکی کے بارے میں ایسی تفصیلات بیان کردیں کہ سن کر انسان تو کیا شیطان بھی کانپ اُٹھے
بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت ویسے تو بہت ہی منہ پھٹ سمجھی جاتی ہیں جو موقع محل دیکھے بغیر نتائج سے بے پرواہ ہو کر بے دھڑک بات کردیتی ہیں، لیکن عمر کے معاملے میں وہ بھی دیگر خواتین کی طرح خاصی حساس واقع ہوئی ہیں۔2009 میں انہوں نے اپنے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے موقع پر ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی عمر صرف 22 سال ہے تاہم اس وقت پاسپورٹ پر ان کی عمر 28 سال درج تھی ۔ اگر اب کنگنا کے حساب سے دیکھا جائے تو ان کی عمر تقریباً 29 سال ہے لیکن سرکاری دستاویزات کے مطابق وہ اپنی زندگی کے 36 ویں سال میں ہیں۔

مزیدخبریں