بھارت،سنگ دل باپ نے بیٹی کا علاج نہ کرایا ، تیرہ سالہ بچی چل بسی
نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں سنگ دل باپ نے مالی استحکام کے باوجود کینسر سے متاثرہ بیٹی کا علاج نہ کرایا اور3 1سالہ بچی چل بسی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی تیرہ سالہ سائی سری ،بون میرو کینسر میں مبتلا تھی ٗمالی طور پر مستحکم ہونے کے باوجود ، باپ نے بیٹی کاعلاج نہ کرایا۔کینسر سے متاثرہ 13 سالہ بچی کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ علاج کے لیے باپ سے اپنا گھر فروخت کرنے کی اپیل کررہی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلی تو باپ نے بچی اور اس کی ماں کو گھر سے نکال دیا۔اسی دوران سائی سری،کینسر سے زندگی کی جنگ بھی ہار گئی ۔