فرانسیسی صدر ماکروں نے اپنی کابینہ تشکیل دیدی
پیرس(این این آئی)نئے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اپنی کابینہ تشکیل دیدی، نئی ملکی کابینہ میں قدامت پسندوں اور سوشلسٹوں کے علاوہ اعتدال پسند سیاستدانوں اور چند نئے سیاسی چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اپنی کابینہ تشکیل دیدی۔
ماکروں کی اس کابینہ میں نصف تعداد خواتین کی ہے۔ نیا وزیر خارجہ اب تک وزیر دفاع کے فرائض انجام دینے والے ژاں اِیو لدریاں کو بنایا گیا ہے۔ وہ ماکروں کے پیش رو صدر فرانسوا اولانڈ کی کابینہ کے اہم ترین وزرا میں سے ایک تھے۔ معیشت اور مالیاتی امور کی وزارت قدامت پسند سیاستدان برونو لمیئر کو سونپی گئی ہے۔ نئی ملکی کابینہ میں مجموعی طور پر بائیس وزرا اور ریاستی سیکرٹری شامل ہیں۔