مئی کو وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیری زبردست کینڈل لائٹ مظاہرہ کریں گے
واشنگٹن(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف 21 مئی کو واشنگٹن میں وائٹ ہاس کے سامنے کشمیری زبردست کینڈل لائٹ مظاہرہ کریں گے۔ مظاہرے کا اہتمام کشمیری رہنما امریکہ میں کشمیری تنظیموں نے کیا ہے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری بھی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔واشنگٹن میں ڈاکٹر غلام نبی فائی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اتوار21 مئی کوامریکاکے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاس کے سامنے کشمیری کینڈل لائٹ کا مظاہرہ ہوگا اور اس میں امریکا بھر سے پاکستانی و کشمیری شام 7 بجے سے رات9 بجے تک ہاتھوں میں موم بتیاں اٹھا کر مظاہرہ کریں گے ۔
تاکہ امریکا سمیت پوری دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کے متعلق جان سکے۔