احتساب عدالت میں پیشی،نواز شریف ،مریم نواز اور محمد صفدر لندن فلیٹس ریفرنس میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے

احتساب عدالت میں پیشی،نواز شریف ،مریم نواز اور محمد صفدر لندن فلیٹس ریفرنس ...
احتساب عدالت میں پیشی،نواز شریف ،مریم نواز اور محمد صفدر لندن فلیٹس ریفرنس میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نوازشریف اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ آج لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں بیان ریکارڈ کرائیں گے، احتساب عدالت نے ملزمان سے 127 سوالوں پر جواب طلب کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف آج احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے، نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سے 127 سوالو ں پر جواب طلب کررکھا ہے۔

نواز شریف کو اثاثوں کی ملکیت سے متعلق دفاع پیش کرنے جیسے سوالوں کا بھی سامنا ہے، مریم نواز کو لندن فلیٹس سے متعلق ٹرسٹ ڈیڈز پرجوابات دینے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد