گھر میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی، ہمسایوں نے پولیس بلا لی، لیکن پھر پولیس نے گھر کے اندر جاکر دیکھا تو آدمی بیوی سے نہیں لڑرہا تھا بلکہ۔۔۔کیا ہورہا تھا؟ دیکھ کر پولیس والے بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

گھر میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی، ہمسایوں نے پولیس بلا لی، لیکن پھر پولیس نے ...
گھر میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی، ہمسایوں نے پولیس بلا لی، لیکن پھر پولیس نے گھر کے اندر جاکر دیکھا تو آدمی بیوی سے نہیں لڑرہا تھا بلکہ۔۔۔کیا ہورہا تھا؟ دیکھ کر پولیس والے بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برلن(نیوز ڈیسک) گھریلو جھگڑے کے واقعات کہاں نہیں ہوتے مگر جرمنی میں پیش آنے والے واقعے جیسی عجیب مثال شاید ہی کبھی کسی نے دیکھی یا سنی ہو۔ ’ویب سائٹ ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز‘ کے مطابق لوئراش کے علاقے میں ایک فلیٹ سے مسلسل لڑائی جھگڑے کی آوازیں سن کر ہمسایوں نے پولیس کو اطلاع کر دی کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ گھر میں موجود جوڑے کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے۔ پولیس بھی جھگڑے کی اطلاع ملنے پر بھاگی بھاگی چلی آئی مگر اہلکار اندر گئے تو دیکھا کہ لڑائی تو واقعی ہو رہی تھی مگر میاں بیوی کے درمیان نہیں بلکہ میاں مٹھو اور ایک نوجوان کے درمیاں۔ ہے نا حیرت کی بات؟

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بات ان کے لئے بھی ناقابل یقین تھی مگر نوجوان واقعی پالتو طوطے کے ساتھ لڑ رہاتھا۔ دونوں کے درمیاں کافی سخت الفاظ کا تبادلہ ہو رہا تھا اور دونوں ہی شدید غصے میں نظر آ رہے تھے۔ طوطا اگرچہ اچھی طرح بولنے کے قابل نہیں تھا لیکن نوجوان اس سے جو کہتا تھا تقریباً اسی طرح کا جواب اپنے انداز سے وہ بھی دے رہا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ طوطا نوجوان کی گرل فرینڈ کا تھا اور ایک عرصے سے نوجوان کے لئے پریشانی کا سبب بنا ہوا تھا۔ دونوں کے درمیاں پہلے بھی تلخ کلامی ہو چکی تھی مگر اس بار یہ تلخی اس قدر بڑھی کہ گھر کا جھگڑا ہمسایوں اور پھر پولیس تک جا پہنچا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ صرف لفظی لڑائی تھی اور اس واقعے میں کسی کو چوٹ بھی نہیں لگی تو لہٰذا کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس