ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ ) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 مئی18  جمعہ۔آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ اخراجات بھی عروج پر ہونگے۔  فریق ثانی کا تعاون ماحول کو سازگار بنائے گا۔


برج ثور
 مئی18   جمعہ۔ملازمت پیشہ افراد کی منصبی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران اپنے افسران بالا سے تعاون کریں۔ فرائض کی ادائیگی میں عدم توجہی نہ برتیں۔
برج جوزا
 مئی18   جمعہ۔اندرون خانہ کسی معاملے پر مسئلہ کھڑا ہونے کا خدشہ ہے۔ دوستوں اور شریک کار کے ساتھ تعلقات عروج پر ہونگے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔
برج سرطان
 مئی18 جمعہ۔شراکتی امور میں شریک کار کے ساتھ مل کر کوئی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں کو اپنے خیالات کا قائل کر سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔


برج اسد
 مئی18   جمعہ۔فریقین کے مابین گزشتہ پیدا شدہ شکوک کا ازالہ ہو سکے گا۔ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کریں۔
برج سنبلہ
 مئی18  جمعہ۔ملازمت اور صحت اور رومانوی معاملات میں کامیابی نصیب ہوگی۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ سنجیدگی اختیا کریں اور معاملات کو ذاتی دلچسپی سے حل کریں۔


برج میزان
 مئی18   جمعہ۔کسی سماجی پروگرام کا انتظام کر سکیں گے۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ بچوں کے تعلیمی امور توجہ طلب ہونگے۔


برج عقرب
 مئی18   جمعہ۔عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ اہل خانہ کا بھرپور تعاون ‘سکون مہیا کرے گا۔ کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
برج قوس
 مئی18  جمعہ۔کسی ساتھی یا شریک کار کا مشورہ سن لینے میں کوئی مذائقہ نہیں ہے۔ ماتحت عملے سے ہوشیار رہیں آپ رومانوی امور سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔


برج جدی
 مئی18   جمعہ۔ترقیاتی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ مالی آمدنی میں اضافہ کا رجحان ہوگا۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے حکام بالا سے تعاون سے پیش آئیں۔


برج دلو
 مئی18   جمعہ۔شاپنگ وغیرہ کرنا بہتر رہے گا۔ نیا کام شروع کرنا بھی مثبت ہوگا۔ شریک کار کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ مصروفیت میں اضافہ ہوگا۔
برج حوت
 مئی18   جمعہ۔اہم معاملات پر ٹھوس گفتگو ہو سکے گی۔ آپ کا کوئی مخلص ساتھی آپ کو خوش کن خبر سنائے گا۔ گھریلو امور سلجھانے کا موقع ملے گا۔