شہر قائد میں ہیٹ ویو ، درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان

شہر قائد میں ہیٹ ویو ، درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان
شہر قائد میں ہیٹ ویو ، درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی ، حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات تک ہیٹ ویو برقرار رہے گی اور درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا ہے اور آیندہ ہفتے جمعرات تک اس کے برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہرمیں موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ درجہ حرارت کی شدت36ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40سے43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔بلوچستان کی گرم اورخشک ہوائیں21کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 49فیصدہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سخت گرمی کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گھر سے باہر نکلیں تو سر اور چہرہ ڈھانپ کر نکلیں۔

مزید : اہم خبریں /ماحولیات /علاقائی /سندھ /کراچی