صاف پانی کمپنی کرپشن کیس،حمزہ شہبازشریف آج نیب میں پیش ہوں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہبازشریف آج نیب آفس پیش ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے کچھ روز پہلے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق انہوں نے آج (جمعہ کو) نیب لاہور میں پیش ہونا ہے۔ حمزہ شہباز شریف پر صاف پانی کمپنی اجلاسوں میں شرکت اور اس کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے الزامات ہیں۔ نیب میں حمزہ شہبازسے صاف پانی کمپنی میں مہنگے ٹھیکے دینے سے متعلق پوچھ گچھ ہوگی۔