”زرداری صاحب کہتے ہیں کہ میاں صاحب کو 30 سال کا حساب دینا ہوگا“ صحافی کے اس سوال پر نواز شریف نے حیران کن جواب دے دیا

”زرداری صاحب کہتے ہیں کہ میاں صاحب کو 30 سال کا حساب دینا ہوگا“ صحافی کے اس ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی واپس لوٹ گئے، انہوں نے کمرہ عدالت میں بھی صحافیوں سے انتہائی مختصر غیر رسمی گفتگو کی ۔

احتساب عدالت میں پیشی کے دوران کمرہ عدالت میں نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا ’ زرداری صاحب کہتے ہیں کہ میاں صاحب کو 30 سال کا حساب دینا ہوگا‘۔ صحافی کے اس سوال پر نواز شریف نے کہا ’اب سب کو حساب ہوگا، ہم سب کو حساب دینا ہوگا‘۔ بعد ازاں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی ہونے پر نواز شریف صحافیوں سے گفتگو کیے بغیر ہی عدالت سے روانہ ہوگئے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...