ایون فیلڈ ریفرنس، ملزمان کے بیانات قلمبند نہیں کیے جاسکے ، سماعت پیر تک ملتوی

ایون فیلڈ ریفرنس، ملزمان کے بیانات قلمبند نہیں کیے جاسکے ، سماعت پیر تک ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران ملزمان نواز شریف اور مریم نواز کے بیانات قلمبند نہیں کیے جاسکے اور سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ۔

احتساب عدالت میں جج محمد بشیر نے نواز شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی ، دوران سماعت نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے اور سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ۔ دوران سماعت ملزمان کو دیئے گئے سوالنامے پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اعتراض اٹھایا ، خواجہ حارث نے کہا کہ کچھ سوالوں کی سمجھ نہیں آرہی، درستگی کرنی ہے۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ آخری موقع دے رہے ہیں ،پیر کو ملزمان کے بیانات قلمبند ہوں گے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت پیر کے بجائے منگل کو ہوگی اور استغاثہ کے گواہ واجد ضیا منگل کو پیش ہوں گے اور ان پر جرح کی جائے گی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /جرم و انصاف /سیاست /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...