خاوند نے نئی نویلی دلہن کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کر دیا، ملزم فرار

18 مئی 2018 (12:24)

ساہیوال(ویب ڈیسک) نواحی چک 95/9.Lمیں نئی نویلی دلہن کو اسکے خاوند نے ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا۔نعش کھیت میں پھینک کر فرار ہو گیا۔

واقعات کے صدام حسین کی چار ماہ قبل سدرا سے شادی ہوئی تھی لیکن چند یوم بعد جھگڑا ہو گیا اور سدرا خاوند سے ناراض ہو کر میکے چلے گئی۔دو روز قبل ملزم اپنی بیوی کو منا کر واپس لے آیا۔

سحری کے وقت میاں بیوی کے در میان جھگڑا ہوا ،صدام حسین بیوی کو بہانے سے گھر کے باہر کھیتوں میں لے آیا اور یہاں ٹوکے کے و ار کر کے قتل کر دیا اور نعش کھیت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔پولیس یوسف والا نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

مزیدخبریں