ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کا پیپلز پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کا پیپلز پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کا پیپلز پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین(اے این این ) پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے نے پیپلز پارٹی سے لاتعلقی کا اختیار کر تے ہوئے پی پی سے آئندہ ٹکٹ نہ لینے کا بھی اعلان کر دیا۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بدین میں منعقدہ جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ اب وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گی اور اس سیاسی جماعت میں جائیں گی جو سندھ اور بدین کی عوام کو پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں سے انہیں ٹکٹ ملاتھا اس کا ساتھ انہوں نے نبھایا ہے اختلافات کے باوجود ہمیشہ انہوں کو ووٹ دیامگر روٹی کپڑا مکان کا وعدہ کر کے سب کچھ چھین لینے والوں سے اب ٹکٹ نہیں مانگوں گی۔ انہوں نے کہا ہمارے سیاسی فیصلے کا آپ سب کو انتظار ہے میں نے اپنی اور اپنے بچوں کی جان ہتھیلی پر رکھ کر آپ کے لئے آواز اٹھانے کا تہیہ کیا ہے ہم پر نقاب پوشوں نے ہائی کورٹ میں حملہ کیا مگر فائلیں دب گئیں۔ انہوں نے بدین سے علم بلند کیا ہے سندھ کے دیگر لوگ بھی انتظار میں ہیں بدین کے عوام جو فیصلہ کریں گی اس پارٹی میں جائیں گے جو بھی فیصلہ ہوگاوہ عوام کے حقوق کے لئے ہو گا۔رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے جلسے سیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ لوٹے گئے پیسوں سے ہونے والا جلسہ نہیں ہے یہ سچے لوگوں کا جلسہ ہے ہمارے پاس سپیکر شپ اور سب کچھ تھامحترمہ نے مجھے مشکل وقت میں ساتھ دینے کے لئے آواز دی تھی شہید بی بی کی طرح میں بھی اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ عدالتوں میں دوڑتی رہی ہوں مشکل وقت میں میرے ساتھ یہ عوام تھی۔ سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ زرداری نے شہید محترمہ سے زیادہ منی لانڈرنگ میں گرفتار ہونے والی ایک ماڈل کو اہمیت دی۔ دس برس میں شہید محترمہ کے لئے نہ کوئی وکیل کیا اور نہ قاتلوں کے نام بتائے عوام بتائیں کہ وہ ان ظالموں کے خلاف جنگ لڑیں یا گھر جا کر بیٹھ جائیں۔ جلسے سے رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا ، حسام مرزا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔