کہاں ہے لوڈ شیڈنگ ، عوام تواسے بھول گئے تھے: اویس لغاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرپانی و بجلی اویس لغاری نے لوڈشیڈنگ پر انوکھی منطق پیش کر دی، کہتے ہیں کیسی لوڈشیڈنگ اور کہاں ہو رہی ہے لوڈشیڈنگ؟عوا م تو اس کو بھول گئے تھے بس ایک دو دن سے مسئلہ دوبار ہ کھڑا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سما نیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرپانی و بجلی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بریک ڈاون پہلی بار نہیں ہو ااس کی تحقیقات کر رہے ہیں ،ذمہ داران کو جلد سامنے لائیں گے ، اس موقع پر وفاقی وزیر نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے بجلی کی کمی پوری کر دی ہے کہیں بھی بجلی نہیں جا رہی ، عوام تو لوڈ شیڈنگ کو بھول ہی گئے تھے اب بس ایک دو دن سے مسئلہ دوبارہ سامنے آ گیا ہے،جس کی تحقیقات چل رہی ہیں۔