”آج میں نے اپنی آنکھوں سے سپائیڈر مین دیکھا۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز نے ایسا شاندار کیچ پکڑ لیا کہ ویرات کوہلی انہیں سپائیڈر مین کہنے پر مجبور ہو گئے، لیجنڈ فیلڈر جونٹی رہوڈز بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، آپ ایک بار دیکھ کر بار بار دیکھیں گے

”آج میں نے اپنی آنکھوں سے سپائیڈر مین دیکھا۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز نے ایسا ...
”آج میں نے اپنی آنکھوں سے سپائیڈر مین دیکھا۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز نے ایسا شاندار کیچ پکڑ لیا کہ ویرات کوہلی انہیں سپائیڈر مین کہنے پر مجبور ہو گئے، لیجنڈ فیلڈر جونٹی رہوڈز بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، آپ ایک بار دیکھ کر بار بار دیکھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز کو اپنی عجیب و غریب اور انوکھی شاٹس کے باعث ”مسٹر 360“ کہا جاتا ہے کہ وہ گراﺅنڈ کے ہر جانب ہر انداز میں گھوم کر شاٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ بعض لوگ انہیں کسی اور سیارے کی مخلوق بھی کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اپنے ہونے والے بچے کا یہ نام رکھ لو“ میشاءشفیع نے امریکی کامیڈین کو مشورہ دیا تو پاکستانیوں کو شدید غصہ چڑھ گیا، ان پر ٹوٹ پڑے کیونکہ۔۔۔ 
اب وہ کسی اور سیارے کی مخلوق ہیں یا نہیں؟ اس بارے تو ہم کچھ نہیں کہتے مگر گزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ کے دوران انہوں نے باﺅنڈری پر جو کیچ پکڑا اسے دیکھنے کے بعد ہر شخص یہ ماننے پر مجبور ہو ہی جائے گا کہ وہ واقعی کسی اور سیارے کی مخلوق ہیں۔
اے بی ڈویلیئرز نے ایسا شاندار کیچ پکڑا کہ کپتان ویرات کوہلی انہیں ”سپائیڈرمین“ کہنے پر مجبور ہو گئے جبکہ لیجنڈ فیلڈر جونٹی رہوڈز بھی کہہ اٹھے کہ ”کیا کمال کا کیچ تھا۔“ ہدف کے تعاقب میں عمدہ کھیل پیش کرنے والے ایلکس ہیلز نے زوردار شاٹ لگایا تو اے بی ڈویلیئرز نے باﺅنڈری کے قریب ایسا شاندار جمپ لگا کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑا کہ ویرات کوہلی کے چہرے کے تاثرات دیکھنے لائق تھے۔

اس کیچ کے بعد دنیا بھر کے کرکٹرز کی جانب سے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے گئے۔ آر سی بی کے کپتان ویرات کوہلی نے کیچ لیتے ہوئے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”آج سپائیڈرمین کو براہ راست دیکھا“


جونٹی رہوڈز نے لکھا ”پاگل،اے بی ڈویلیئرز۔۔۔ کیا کمال کا کیچ تھا“

عرفان پٹھان نے لکھا ”اگر کوئی پوچھے کہ ہم اے بی ڈویلئرز کو سپرمین کیوں کہتے ہیں تو اسے اس کیچ کی ویڈیو دکھا دیں“

مزید :

کھیل -