’جو مرد یہ ایک کام کرتے ہیں خواتین انہیں پسند نہیں کرتیں‘ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر پاکستانی مردوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سگریٹ نوشی کے طبی نقصانات سے تو ہم آگاہ ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا ایک ایسا سماجی نقصان بتا دیا ہے کہ طبی نقصانات کو خاطر میں نہ لانے والے مرد اس ایک نقصان کی وجہ سے سگریٹ چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے ایک تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ ”خواتین کی بھاری اکثریت سگریٹ پینے والے مردوں کو قطعاً پسند نہیں کرتی اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی تعلق رکھنا چاہتی ہے۔“
اس سروے میں سائنسدانوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے 70فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں سگریٹ نوش مرد بالکل اچھے نہیں لگتے اور نہ ان میں وہ کوئی جنسی کشش محسوس کرتی ہیں۔ 56فیصد کا کہنا تھا کہ وہ سگریٹ پینے والے مردوں کے ساتھ تعلق قائم کرنا قطعاً پسند نہیں کرتیں۔جب ان سے ای سگریٹ اور دیگر ایسی الیکٹریکل مصنوعات کے عادی مردوں کے متعلق پوچھا گیا تو خواتین کی ناپسندیدگی کی شرح کم ہو کر 56سے 46فیصد ہو گئی۔ سروے کے نتائج میں یہ بھی بتایا گیا کہ مردوں میں سگریٹ نوشی کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔ 2005ءمیں یہ شرح 20.9فیصد تھی جو 2016ءمیں 15.5فیصد رہ گئی ہے۔