قانون کی حکمرانی کو ہرکسی کو تسلیم کرنا چاہیے:شہباز شریف

قانون کی حکمرانی کو ہرکسی کو تسلیم کرنا چاہیے:شہباز شریف
قانون کی حکمرانی کو ہرکسی کو تسلیم کرنا چاہیے:شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی کوہرکسی کوتسلیم کرنا چاہیے،نیب ہویاکوئی اورادارہ ہو وہاں انصاف یااحتساب بلاتفریق ہونا چاہیے،ہم نے اورنج لائن میں 70ارب روپے سے زائد بچت کی ہے،بچت پر نیب کو تو ہمیں سرٹیفکیٹ دینا چاہیے
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مجھ پرالزام لگامیں نے پاناما میں نیازی صاحب کو 10 ارب روپے رشوت دی ،نیازی صاحب،الیکشن میں جانا ہے اور آپ کہتے ہیں کہ میں نے ایک پاکستان بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر سٹیٹ آف دی آرٹ 16 آپریشن تھیٹرز ہیں، ٹاور میں برن یونٹ بھی سٹیٹ آف دی آرٹ ہے،برن یونٹ میں جدیدمشین ہے جویہ پتالگالیتی ہے مریض کتنے فیصد جلا ہوا ہے،انیجیو گرافی مشین بھی سٹیٹ آف دی آرٹ ہے، ایسی مشین شاید پاکستان میں اور کہیں نہیں ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خوشی ہے تھیٹرزمیں انفیکشن کے پھیلاو¿کا زیروفیصدچانس ہے اورہسپتال میں لانڈری بھی اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے،پاکستان میں اس سے بہتر ہسپتال اور نہیں ہے،کاش سندھ میں بھی اچھے ہسپتال ہوتے توالیکشن میں ایک صحت مندمقابلہ ہوتا،سندھ میں توانھوں نے بیڑہ غرق کردیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب سیلاب آیاتوسوات میں بھی ہم نے ا یک ٹرسٹ ہسپتال بناکردیا،مجھے ابھی 12،13 ہسپتالوں کے افتتاح کرنے ہیں۔