قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی

قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی
قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی

  

گجرات(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی نماز جنازہ آج دوپہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمرکی نمازجنازہ لالہ موسیٰ مین جی ٹی ردڈ لنک سکول گراؤنڈ میں آج 3 بجے ادا کی جائے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر گزشتہ روزکھاریاں سے لالہ موسیٰ آتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔اسامہ قمر کی گاڑی موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں اسامہ قمر کا ایک دوست بھی جاں بحق جبکہ دیگر زخمی ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی وفات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ والدین اور خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواں سال اسامہ قمر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار والدین کے لیے نا قابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /گجرات