سرینگر،بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری،سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید2 کشمیری شہید

سرینگر،بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری،سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید2 ...
سرینگر،بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری،سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید2 کشمیری شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،بھارتی فوج نے نام نہاد سر چ آپریشن کے دوران 2 کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا،شہادتوں کے بعد کشمیریوں اور بھارتی فورسز میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز نے پلواما میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری شہید کردیئے،کے ایم سی کے مطابق بھارتی فورسز نے دونوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا، شہادتوں کے بعد کشمیریوں اور بھارتی فورسز میں جھڑپیں شروع ہو گئیں،بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا جارہا ہے۔