کے پی کے میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ، حکومت کا سینئر ڈاکٹرز کی خدمات لینے کافیصلہ

کے پی کے میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ، حکومت کا سینئر ڈاکٹرز کی خدمات لینے ...
کے پی کے میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ، حکومت کا سینئر ڈاکٹرز کی خدمات لینے کافیصلہ

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت کے او پی ڈیز کھولنے کے اعلان کے باوجود ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جبکہ حکومت نے آج ہر صورت او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور سینئر ڈاکٹرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے او پی ڈیز کھولنے کے اعلان کے باوجود ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جبکہ حکومت نے آج ہر صورت او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر حکومت اور ڈاکٹروں کے درمیان ٹھن گئی ہے۔ہسپتالوں میں بکتربندگاڑیاںپہنچادی گئیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ،ممکنہ کشیدگی کے پیش نظرپشاورکے تینوں بڑے ہسپتالوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔کے پی ڈاکٹر زکونسل کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے خلاف محاذ کھولنا چاہتی ہے ،گھروں میں بیٹھ کر اوپی ڈی کا بائیکاٹ کریں گے،کے پی ڈاکٹرز نے کہا کہ مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

ادھر خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں سینئر ڈاکٹرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے ،سینئر ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے گھروں سے طلب کرلیا گیا۔ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق او پی ڈیز میںمریضوں کو سینئر ڈاکٹرز چیک کریں گے جبکہ وارڈز میں بھی سینئر ڈاکٹرز طلب کر لئے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور