پیپلز پارٹی کا ہر ورکر قمر زمان کائرہ کے غم میں شریک ہے: پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ ریاض ریجن
ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے سیکرٹری جنرل محمد خالد رانا نے قمر الزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے .
انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا ہر ورکر انکے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ انکو صبر جمیل عطا فرمائے اس کے علاوہ ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی سمیت دیگر عہدیداروں یونس ابو غالب، وسیم ساجد، غلام نبی نواب، شریف بھٹو، ملک عبدالکریم خان، ریاض راٹھور اور سنئیر رہنما محمد اصغر قریشی کی جانب سے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ بیٹے کی موت کا صدمہ برداشت کرنے کی قمر الزمان کائرہ کو ہمت عطا فرمائے اور انکے بیٹے کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، سعودی عرب میں مقیم تمام پی پی پی ورکرز بھی غم زدہ ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں قمر الزمان کائرہ کے ساتھ کھڑے ہیں