مریم نواز کا سیاسی طور پر بھرپور طریقے سے متحرک ہونے کافیصلہ ،پیر کو پارلیمنٹ میں اہم پارٹی اجلاس میں شرکت کرینگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا سیاسی طور پر بھرپور طریقے سے متحرک ہونے کافیصلہ کیا ہے،مریم نواز پیر کو پارلیمنٹ میں اہم پارٹی اجلاس میں شرکت کرینگی ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سیاسی طور پر بھرپور طریقے سے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے،مریم نواز پیرکو پارلیمنٹ میں اہم پارٹی اجلاس میں شرکت کریں گی،اجلاس میں حکومت مخالف مجوزہ تحریک پر غور کیا جائے گا۔