حسن علی نے یارکر مار کر ٹام کیورن کو آﺅٹ کیا تو کمنٹیٹر ناصر حسین نے کیا کہا؟ جان کر آپ بھی شرمندہ ہو جائیں
نوٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ اتوار کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کے تمام میچوں میں بلے بازوں کی کارکردگی تو اطمینان بخش رہی البتہ باﺅلرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھائے جا رہے ہیں جو اپنی دھاک بٹھانے میں پوری طرح ناکام نظر آئے جبکہ فیلڈنگ کے شعبے میں بھی کچھ ایسا ہی حال ہے جس کا ادراک صرف پاکستانیوں کو ہی نہیں بلکہ انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کو بھی ہے ۔
حسن علی نے انگلش بلے باز ٹام کیورن کو یارکر مار کر آﺅٹ کیا تو کمنٹری کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا ”پہلے یہ کہاں تھا؟ یہ ہے وہ چیز جس کی کمی تھی۔ یہ ہے وہ چیز جس کی گرین شرٹس سے ہم توقع کرتے ہیں۔ یارکرو کرو، وکٹوں کو گیند مارو اور اپنے آپ کو میچ میں واپس لاﺅ۔ ماڈرن کرکٹ میں لینتھ بال کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔“