پنجاب حکومت نےٹرانسپورٹ پالیسی 2019 کی منظوری دےدی

پنجاب حکومت نےٹرانسپورٹ پالیسی 2019 کی منظوری دےدی
 پنجاب حکومت نےٹرانسپورٹ پالیسی 2019 کی منظوری دےدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نےٹرانسپورٹ پالیسی 2019 کی منظوری دےدی جس کے تحت سرکاری گاڑیوں کےاستعمال میں سیاستدان بری الزمہ قرار دیدیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پالیسی میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیرکااسٹاف ایک سےزائدگاڑی استعمال کرسکےگا ، سیاسی شخصیات،اعلیٰ افسران مخصوص گاڑیاں استعمال کریں گے ، اسی طرح  افسران کودیگرشہروں میں دورےکیلئےوی آئی پی گاڑی میسرہوگی۔ پالیسی میں مزید کہا گیا ہے کہ  انتظامی افسران دورےکیلئےڈبل کیبن 3ہزارسی سی گاڑی استعمال کرسکیں گے جبکہ سیکریٹری،پروجیکٹ ڈائریکٹر،سی ای او 1600 سی سی گاڑی استعمال کرسکتاہے۔ پالیسی میں افسران کو  سال میں 2 بارگاڑی کےاستعمال پررپورٹ دینےکاپابند بنایا گیا ہے ۔