آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ پہنچ گئے
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ پہنچ گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ پہنچ گئے ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کائرہ خاندان سے تعزیت کریں گے اور قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کے نماز جنازہ میں شرکت کریں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھاریاں سے لالہ موسیٰ آتے ہوئے اسامہ قمر کی گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس میں اسامہ اور اس کا دوست جاں بحق ہو گئے تھے،قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی حادثے میں موت کی خبر اس وقت ملی جب وہ بلاول ہاﺅس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں ۔