اسلام آبادہائیکورٹ ،چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبادہائیکورٹ ،چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کیخلاف درخواست ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میںچیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پیر کو سماعت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،ایف بی آر کے گریڈ19 کے افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی چیلنج کی تھی ،اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پیر کو سماعت کرینگے ۔