”رمضان میں یہ چیز بیچنے سے روزہ نہیں ہوتا“ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تاجروں کو آئینہ دکھا دیا

”رمضان میں یہ چیز بیچنے سے روزہ نہیں ہوتا“ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ...
”رمضان میں یہ چیز بیچنے سے روزہ نہیں ہوتا“ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تاجروں کو آئینہ دکھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ خام مال کی چند اقسام کے علاوہ ٹیکس چھوٹ کسی کو نہیں ملے گی، ایمنسٹی سکیم میں کوئی تبدیلی کی گئی اور نا ہی فنانس بل میں کوئی تبدیلی کی جا رہی ہے، رمضان میں سمگلنگ آئٹم بیچنے سے روزہ نہیں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس میں ممبران سے ملاقات کے بعدخطاب میں چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا کہ آپ ٹیکس کم کرنے کا حل بتادیں میں بجٹ سے پہلے آپ کا مسئلہ حل کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ خام مال کی چند اقسام پر تو ریلیف دیا جاسکتا ہے مگر سب پر ٹیکس چھوٹ نہیں ملے گی۔
شبیر زیدی نے کہاہے کہ ہماری انڈسٹری کو فراڈ کیلئے استعمال کیا گیاہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے علاوہ بھی سمگلنگ ہورہی ہے جو شرعی اصولوں کیخلاف اور چوری ہے، رمضان میں سمگلنگ آئٹم بیچنے سے روزہ نہیں ہو گا غلطیاں ہمارے لوگوں کی بھی ہیں۔ انہوں نے اقرار کیا کہ آڈٹ کرنے سے کوئی پیسے سامنے نہیں آ رہے، کل میں اس بات کی معلومات لے رہا ہوں کہ ادارے نے آڈٹ کرکے پیسے نکالے یا صرف ہراساں کیا گیا؟
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری چلانے کیلئے ضروری نہیں کہ آپ امپورٹ کریں، مجھے لمبے عرصے کی اصلاحات کرنی ہیں ، تاجر ٹیکس کم کرنے کا حل بتا دیں میں بجٹ سے پہلے ان کا مسئلہ حل کر دوں گا اور ہمیں جو بھی بہتر تجویز دی جائے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔