محمد عامر آخری ون ڈے بھی نہیں کھیلیں گے کیونکہ۔۔۔

محمد عامر آخری ون ڈے بھی نہیں کھیلیں گے کیونکہ۔۔۔
محمد عامر آخری ون ڈے بھی نہیں کھیلیں گے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیڈز (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر انگلینڈ کیخلاف پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہو ںگے۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر خسرے کا شکار ہونے کے باعث تین میچوں میں حصہ نہیں لے سکے اور ڈاکٹر نے انہیں پانچ دن آرام کی تجویز دی تھی۔ محمد عامر کافی حد تک خسرے سے قابو پا چکے ہیں اور دانے بھی کافی کم ہو گئے ہیں مگر وہ کافی کمزوری محسوس کر رہے ہیں جبکہ ڈاکٹر نے بھی انہیں احتیاط کے طور پر مزید ایک دو روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی حالت اور ڈاکٹر کی تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مزید آرام دینے کے کافیصلہ کیا گیا ہے جس کے باعث وہ انگلینڈ کیخلاف کل کھیلے جانے والے آخری ون ڈے میچ کیلئے بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مزید :

کھیل -