وہ خاتون جس نے آن لائن پیسے کمانے کا آسان ترین طریقہ ڈھونڈ نکالا

وہ خاتون جس نے آن لائن پیسے کمانے کا آسان ترین طریقہ ڈھونڈ نکالا
وہ خاتون جس نے آن لائن پیسے کمانے کا آسان ترین طریقہ ڈھونڈ نکالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کے انقلاب نے لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں اور لوگ معمول کی نوکریاں چھوڑ کر انٹرنیٹ سے رقم کما رہے ہیں۔ انہی لوگوں میں یہ برطانوی خاتون بھی شامل ہے جس نے انٹرنیٹ سے رقم کمانے کا سب سے آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 29سالہ فرانسسکا ہنری نامی یہ خاتون برطانوی شہر گلوسیسٹر کی رہائشی اور دو بچوں کی ماں ہے۔ ایک وقت تھا کہ وہ مقروض تھی اور مفلوک الحالی کی زندگی بسر کرتی تھی۔ پھر اس نے انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی آمدن بڑھانے کی کوشش شروع کی اور آج نہ صرف اس کے قرض اتر چکے ہیں بلکہ وہ ماہانہ ایک ہزار سے زائد اضافی پاﺅنڈ کما رہی ہے۔
فرانسسکا آن لائن سروے اور مسٹری شاپنگ کرتی ہے اور ان کے ذریعے رقم کماتی ہے۔ یہ آن لائن سروے اور مسٹری شاپنگ مختلف ریسرچ کمپنیاں اور واچ ڈاگ تنظیمیں کراتی ہیں۔ مسٹری شاپنگ کے تحت کسی بھی شخص کو گاہک بن کر مختلف سٹورز پر جانا ہوتا ہے اور اس سٹور کی سروسزاور عملے کے روئیے وغیرہ کا معائنہ کرکے کمپنی یا تنظیم کو رپورٹ دینی ہوتی ہے، جس کی بنیاد پر وہ کمپنیاں سٹورز وغیرہ کی ریکنگ کرتی ہیں۔ گوگل بھی کئی طرح کے آن لائن سروے کرواتی ہے جس میں لوگ مختلف سوالوں کے جواب دے کر رقم کماتے ہیں۔ فرانسسکا ان کاموں میں اتنی ماہر ہو چکی ہے کہ اب pennies to poundsکے نام سے اپنا ایک بلاگ چلا رہی ہے جس پر وہ لوگوں کو آن لائن کمانے کے طریقے بتاتی ہے۔