جب کوئی عزیز فوت ہوجائے تو گوریلے کیا کرتے ہیں؟ جان کر انسان بھی دنگ رہ جائیں

جب کوئی عزیز فوت ہوجائے تو گوریلے کیا کرتے ہیں؟ جان کر انسان بھی دنگ رہ جائیں
جب کوئی عزیز فوت ہوجائے تو گوریلے کیا کرتے ہیں؟ جان کر انسان بھی دنگ رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنشاسا(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئی عزیز انتقال کر جائے تو انسان روتے اور ماتم کرتے ہیں لیکن گوریلوں پر تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے ایساانکشاف کیا ہے کہ عقل دنگ رہ جائے۔ افریقی ممالک کانگو اور روانڈا کے جنگلوں میں گوریلوں پر تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے دیکھا کہ گوریلے بھی اپنے عزیز کی موت پر ہو بہو اسی طرح روتے اور ماتم کرتے ہیں جس طرح انسان کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”تحقیق کے دوران ایک گوریلے کی موت واقع ہو گئی جس کے بعد وہ مناظر دیکھنے کو ملے جنہوں نے ہمیں بھی حیران کر دیا۔ تمام گوریلے اکٹھے ہو گئے اور مرنے والے کے اردگرد بیٹھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے اور ایک دوسرے کے گلے لپٹتے رہے۔ اس دوران یہ حیران کن بات بھی دیکھنے کو ملی کہ مرنے والے گوریلے کے جو قریبی رشتہ دار تھے وہ زیادہ دیر تک اس کے پاس موجود رہے جبکہ باقی آتے اور کچھ دیر ماتم کرنے کے بعد واپس چلے جاتے رہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -