بغیر ثبوت مخالف سیاستدانوں کو چور ڈاکو کہنے والوں کو مولانا طارق جمیل نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ان کی حمایت پر مجبور ہو جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف مبلغ دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا بغیر ثبوت مخالف سیاستدانوں کو چور، ڈاکو کہنا تنقید نہیں، توہین ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوزکے پروگرام ’جرگہ‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں، کیوں کہ اسے اللہ کی بارگاہ میں اپنا الزام ثابت کرنا بھی ہوگا۔رمضان ٹرانسمیشن میں فنکاروں کی شمولیت کے حوالے سے مولانا طارق جمیل نے کہاکہ اداکاروں اور فنکاروں کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن میں حصہ لینے میں کو ئی قباحت نہیں ہے،مقصد خیر خواہی کی بات کرنا ہے ۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ دین کی بات کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے لیکن فضولیات میں حصہ لینا ٹھیک نہیں ۔