دہشتگردوں پر بمباری کرنے گئے امریکی طیاروں نے افغان فورسز پر بم گرادیے، اتنی ہلاکتیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

دہشتگردوں پر بمباری کرنے گئے امریکی طیاروں نے افغان فورسز پر بم گرادیے، اتنی ...
دہشتگردوں پر بمباری کرنے گئے امریکی طیاروں نے افغان فورسز پر بم گرادیے، اتنی ہلاکتیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان صوبے ہلمند کے دارالحکومت کے قریب امریکی فضائیہ نے دہشتگرد سمجھ کر افغان فورسز پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے قریب طالبان اور افغان فورسز کے مابین جھڑپیں جاری تھیں ۔ اس دوران امریکی فضائیہ کے طیارے افغان فورسز کی مدد کو آئے لیکن غلطی سے افغان سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر ہی بم برسادیے جس کے نتیجے میں 18 اہلکار مارے گئے جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔
امریکہ کے ملٹری ایڈوائرزی کمیشن کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ڈیو بٹلر نے اپنے بیان میں اسے افسوسناک سانحہ قرار دیا اور بتایا کہ امریکی فضائیہ کی بمباری میں طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ افغان فوج نے امریکی فضائیہ سے مدد کی درخواست کی اور کہا تھا کہ ایریا کلیئر ہے اس لیے فضائی بمباری کی جائے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ایریا کلیئر نہیں کیا گیا تھا۔
ہلمند صوبہ کونسل کے سربراہ عطاءاللہ افغان کے مطابق واقعہ نہرسراج جیل کے پاس پیش آیا۔ افغان سیکورٹی اہلکاروں اورطالبان کے درمیان جاری مڈبھیڑ کے بعد امریکی فضائیہ سے مدد مانگی گئی تھی۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان یوسف احمدی کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ کی بمباری میں افغان پولیس کے 35 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن میں 4 کمانڈر بھی شامل ہیں۔