اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز

اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز
اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملک کی بگڑتی معاشی صورت حال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے؟۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں دھڑا دھڑا ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، پچھلے ہفتے سٹاک مارکیٹ 17 سال میں کم ترین سطح پر رہی،اب تک روپے کی قدر میں 100 فیصد کمی ہو گئی، اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے ؟۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داری ملنے کے بعد مریم نواز شریف ٹویٹر کے بعد  قومی سیاست میں بھی متحرک ہو گئی ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سوموار کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کئے جانے والے اہم پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گی جبکہ   وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے قومی سیاست دانوں کے اعزاز میں  دیئے جانے والے افطار ڈنر میں بھی شرکت کریں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں پارٹی کے اہم رہنما اور صوبائی صدور کو بھی بلایا گیا ہے، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔