’سہاراتو ہی تھا بیٹا، میرے ان بوڑھے ہاتھوں کا‘قمر زمان کائرہ نے ایسی نظم شیئر کردی کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو نہ رکیں

’سہاراتو ہی تھا بیٹا، میرے ان بوڑھے ہاتھوں کا‘قمر زمان کائرہ نے ایسی نظم ...
’سہاراتو ہی تھا بیٹا، میرے ان بوڑھے ہاتھوں کا‘قمر زمان کائرہ نے ایسی نظم شیئر کردی کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو نہ رکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لالہ موسیٰ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوان اولاد کو اپنے ہاتھوں سے منوں مٹی تلے دفن کرنا کسی بھی انسان کی زندگی کا سب سے مشکل ترین لمحہ ہوتا ہے ۔ کہتے ہیں کہ والدین اولاد کے کندھوں پر جاتے اچھے لگتے ہیں لیکن اللہ کسی ماں باپ کو اولاد کا دکھ نہ دکھائے۔
قمر زمان کائرہ کا جواں سال صاحبزادہ جمعہ کے روز افطاری سے کچھ دیر قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوا تو کائرہ فیملی پر قیامت ہی ٹوٹ پڑی۔ پورے ملک نے قمر زمان کائرہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا لیکن انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کے بارے میں ایسی نظم شیئر کی ہے کہ پڑھ کر انسان کی آنکھوں سے آنسوﺅں کی جھڑی نہ تھمے۔
سہارا تُو ہی تھا بیٹا
میرے ان بوڑھے ہاتھوں کا
ابھی تو ہاتھ جوڑے تھے
تیری لمبی عمر مانگی تھی
بتا ان کانپتے ہاتھوں سے
جواں سالہ کی تربت پہ
میں مٹی ’خاک‘ ڈالوں گا

ٹوئٹر@QamarZamanPPP