ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
حالات میں قدرے بہتری کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اب اس کے واضع اثرات محسوس ہونے لگیں گے۔ بس اب سکون سے چلیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جس بات کو لے کر پریشان تھے اس کا واضع حل مل جائے گا اورذہنی سکون حاصل ہوگا۔ آج ضرورت کے تحت رقم کا بندوبست بھی ہو جائے گا انشاء اللہ۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی کی وجہ سے مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے اب ان کو اپنے معاملات میں بحکم اللہ آسانیاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ آج کا دن خصوصی بہتری کا بھی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اس وقت ستاروں کی پوزیشن آپ کے حق میں ہونا شروع ہو گئی ہے آپ کو اس جلد ہی اس کا احساس ہو جائے گا۔ آج من پسند کام ہونے کی امید بھی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
فکر مند نہ ہوں آج کا دن آپ کے لئے خوشی کا پیغام لے کر آیا ہے کافی دن آپ نے مشکلات میں گزاریں میں۔ اب روزانہ کے حساب سے اچھی خبریں ہی ملیں گی۔

برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی گھریلو ایک پریشانی کم ہو گی۔ صحت کا خانہ بھی تیزی سے بہتر ہونا شروع ہو گیا ہے اور اولاد کے حوالے سے بھی اب اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔


برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ستاروں کی پوزیشن بڑی تیزی سے اپنا رخ بدل رہی ہے آپ کو انشاء اللہ اس کا بڑا فائدہ حاصل ہوگا اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی پوری ہو گی۔


برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں وہ اس سے نکلنے میں بحکم اللہ کامیاب ہوں گے اور راستے کی بڑی رکاوٹ بھی آج ہی دور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔


برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اس وقت آپ مالی طور پر بڑے کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔جس بھی کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کوئی نہ کوئی مشکل آ جاتی ہے اس لئے توبہ اور دعا سے کام لیں۔


برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
مالی حالات میں بدلیں لگے اور انشاء اللہ اس کا آپکو بڑا فائدہ حاصل ہوگا جو لوگ کسی بھی قسم کی گھریلو پریشانی میں مبتلا ہیں وہ بھی اس سے نکل جائیں گے۔


برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کسی انجانی سی بندش میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ سورۃ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیں اس سے انشاء اللہ بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اولاد کے حوالے سے لاحق ٹینشن جلد ختم ہونے والی ہے کسی وقت بھی اس کی خبر آ سکتی ہے۔ آج ہر لحاظ سے ایک اچھا دن ثابت ہوگا فکر مند نہ ہوں۔