قوم کورونا سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم کی کوششوں کی معترف ہے، ہمایوں اختر

قوم کورونا سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم کی کوششوں کی معترف ہے، ہمایوں اختر

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ یہ طے ہو گیا ہے کہ پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور قوم کو اس ناسور کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ حکومت کی معاشی ٹیم کوروناوائرس کی وباء کے تھمنے کے بعد اس کے آفٹر شاکس کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کو معاشی طور پر نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے لیکن وزیراعظم عمرا ن خان مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور اپوزیشن کے چند رہنماؤں کے سوا پوری قوم اور دنیا اس کی معترف ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -