پنجاب حکومت کو اب تک جو غیر ملکی غریب عوام کیلئے امداد آئی تھی، اشرف بھٹی

  پنجاب حکومت کو اب تک جو غیر ملکی غریب عوام کیلئے امداد آئی تھی، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو اب تک جو غیر ملکی غریب عوام کے لئے امداد آئی تھی۔ وہ امداد کہاں گئی ہے ہم نے تو پنجاب حکومت کی جانب سے اس امدادکو کسی غریب میں تقسیم کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وباء سے تو عوام کو نجات نہ دلا سکی کم از کم عوا م کو ماہ رمضان میں زخیرہ اندوزون اور ناجائز منافع خوروں سے ہی نجات دلوادے اس وقت جس کا جو دل کررہا ہے وہ اس نرخ پر اپنی اشیاء فروخت کررہا ہے اور حکومت کی اسی بے حسی کی وجہ سے عوام نے اپنے طور پر سوشل میڈیا پر مہنگے پھلوں کا بائیکاٹ کرنے کااعلان کیا ہے تاکہ ناجائز منافع خوروں کو نکیل ڈالی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی ستورز جہاں سے غریب آدمیوں کو تھوڑی بہت ریلیف کی کوئی امید ہوتی ہے وہ طبقہ بھی حکومتی بے حسی کا شکار ہو کر ان سٹوروں کو تالے لگا کر بیٹھ گیا ہے پی ٹی آئی کی نااہلی ملک کے لئے ایک زہر قاتل بنتی جارہی ہے ان کی وجہ سے آج لوگوں کو کسی بھی شعبے میں ریلیف میسر نہیں ہے اگر ان سے کہا جائے کہ آپکا طرز حکمرانی درست نہیں ہے تو یہ لوگ اس بات کا بھی برا مان جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ غریبوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر باعزت طریقے سے رات کے اندھیرے میں راشن مہیا کیا جائے مگر اس طرف ان کی کوئی توجہ ہی نہیں ہے یہ لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر مانگنے میں لگے ہوئے ہیں اور عوام ان کی بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔