حکومتی صفوں میں گھسے فرقہ پرور عناصر شعلوں کو ہوا دے رہے ہی،اشرف آصف جلالی

حکومتی صفوں میں گھسے فرقہ پرور عناصر شعلوں کو ہوا دے رہے ہی،اشرف آصف جلالی

  

لاہور (پ ر) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حکومتی صفوں میں گھسے فرقہ پرور عناصر شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں۔ حکومت بتائے ماتمی جلوسوں کے لیے ایس او پیز کہاں تھیں؟ اہل سنت سے امتیازی سلوک پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

پاکستان بنانے والوں کی اولادوں سے سوتیلی ماں جیساسلوک کیا جارہا ہے۔ ہمارے پُرامن ہونے کے پیچھے پاکستان اورنظریہ پاکستان سے محبت کارفرما ہے مگر اللہ تعالیٰ اور اللہ تعالیٰ کے رسول ؐ کا حق ہر کسی کے حق پر مقدم ہے۔ حکومت نے جمعہ، جماعت اور مساجد پر ماتمی جلوسوں کو ترجیح دے کر اپنے نعرے ”دو نہیں ایک پاکستان“ کو خود ہی رد کر دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -