ملک کو سیاسی جماعتوں کی مرضی سے نہیں آئین و قانون کے مطابق چلنا ہے، جمشید چیمہ

ملک کو سیاسی جماعتوں کی مرضی سے نہیں آئین و قانون کے مطابق چلنا ہے، جمشید ...

  

لاہور(پ ر)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبا ل چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مسلم لیگ (ن) یا پیپلزپارٹی کی قیادت کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق چلنا ہے،(ن) اور پیپلز پارٹی کو من مانیوں کی عادت کو ترک کرنا ہوگا،حکومت کو سیاسی انتقام کا طعنہ دینے والوں کی کرپشن کی منی ٹریل پوری قوم کے سامنے آ چکی ہے،پاکستان نے خارجہ محاذ پر بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور ان کے دورس نتائج مرتب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست جس نہج پر پہنچ چکی ہے اس لئے سب اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے کے کاندھے کی ضرورت ہے۔عوام ملک کی کشتی کو منجدھار سے نکالنے کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

لاہور(پ ر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے نتیجہ میں ملکی معیشت بتدریج اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے۔ کورونا وائرس نے پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہے جس کی وجہ سے وقتی طور پر عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک سخت اورطویل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔عوام کو بیک وقت کورونا وائرس اور بھوک سے بچانے کے لئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو تو شروع دن سے ہی لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں عوام کیلئے ممکنہ طور پر پیدا ہونیوالے غربت‘ بے روزگاری کے مسائل کا ادراک تھا اس لئے وزیراعظم نے مکمل لاک ڈاؤن کی پالیسی طے کرنے سے مسلسل گریز کیا۔

اور عوام بالخصوص کاروباری طبقات کو احتیاطی اقدامات کے حوالے سے وضع کئے گئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کا مشورہ دیا جبکہ عوام کو غربت‘ مہنگائی‘ بے روزگاری میں ریلیف دینے کیلئے متعدد ریلیف پیکیجز کا بھی اعلان کیا جن پر عملدرآمد جاری ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -