تحفظ ناموس رسالت محاذ کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں،محمد سلیم نقشبندی

تحفظ ناموس رسالت محاذ کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں،محمد سلیم نقشبندی

  

لاہور(پ ر) تنظیم المساجد اہلسنت کے صدر مفتی محمد سلیم نقشبندی نے کہا ہے کہ اہلسنت و جماعت کو دیوار سے لگائے جانے کی کوشیش کے خلاف تحفظ ناموس رسالت محاذ کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ 21 مئی بروز جمعرات دن ایک بجے عوام و الناس و علماء اکرام سے داتا دربارپہنچنے کی اپیل کرتے ہیں اہلسنت و جماعت کی امن پسندی و محب الوطنی کو کسی صورت ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

مزارات اولیاء و مساجد اور مدارس کو بند کر کے حکومت نے مخصوص مکتبہ فکر کے لوگوں کو جلوس اور مجالس کی اجازت دے کر کر ونا وائرس کی حمایت کرنے والے لوگوں کے ساتھ سخت نا انصافی کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -